Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے الاثیر محلے میں مکمل لاک ڈاؤن

بدھ سے تا اطلاع ثانی اس پر عمل درآمد ہوگا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے دمام کے معروف محلے الاثیرمیں مکمل لاک ڈاؤن کردیا- عمل درآمد شروع کردیا گیا- لاک ڈاؤن تا اطلاع ثانی جاری رہے گا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ سعودی شہریوں او رمقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صحت حکام کی سفارش پر کیا گیا ہے-
وزارت داخلہ نے فیصلے کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ الاثیر محلے میں چوبیس گھنٹے کرفیو رہے گا- بدھ سے تا اطلاع ثانی اس پر عمل درآمد ہوگا۔
کسی کو بھی محلے میں نہ آنے دیاجائے گا اور نہ ہی نکلنے دیا جائے گا- محلے کے اندر گھومنے پھرنے پر بھی پابندی ہوگی- پورے محلے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے-
وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہناہے کہ الاثیر محلے کے  باشندوں کو روزانہ صبح چھ سے لے کر سہ پہر تین بجے تک کھانے پینے کی اشیا اور ادویہ وغیرہ خریدنے کےلیے گھروں سے نکلنے کی محدود دائرے میں اجازت ہوگی-

شہری اور مقیم غیرملکی حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں(فوٹو اے ایف پی)

وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہناہے کہ کرفیو کے دوران الاثیر محلے میں مقیم سعودی باشندے اور غیرملکی مقررہ پابندیوں کے ساتھ ایسے کام جاری رکھ سکیں گے جن کی کرفیو کے دوران اجازت ہے-
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں اور اس سلسلے میں فرض شناسی کا مظاہرہ کریں- پابندی سب کے مفاد میں ہے-
عہدیدار نے مزید کہا کہ صحت حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے جب بھی حالات اجازت دیں گے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا-

شیئر: