Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم مئی سے تیل کی پیداوار کم کریں گے: سعودی آرامکو

معاہدے کے تحت 8.5 ملین بیرل تیل نکالا جائے گا-(فوٹو اے ایف پی)
سعودی آرامکو نے  یکم مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔
 آرامکو نے جمعہ کو بیان جاری میں کہا کہ یکم مئی  2020 سے یومیہ 8.5 ملین بیرل تیل فراہم کیا جائے گا-
اخبار 24 کے مطابق سعودی آرامکو معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے یکم مئی سے 8.5 ملین بیرل تیل نکالے گی-
یاد رہے کہ سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک اتوار کویومیہ تیل پیداوار میں 9.7 ملین بیرل کمی پر متفق ہوگئے  تھے-
یہ خام تیل کی پیداوارکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کمی بتائی جارہی ہے-
 تاریخ کی سب سے بڑی خام تیل کی ڈیل تین دن سے جاری سخت سودےبازی، ورچوئل میٹنگز اور جی ٹوئٹنی کے وزرائے توانانی کے آن لائن اجلاس کے بعد ممکن ہو سکی تھی۔ 
اوپیک پلس اوپیک کے رکن مالک اورتیل پیدا کرنے والےغیر رکن ممالک پر مشتمل ہے ان میں روس سرفہرست ہے-
امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی شرائط آسان بنانے کے لیے مداخلت کی تھی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث تیل کی طلب میں کمی ہو ئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں