Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی آمد، مارکیٹوں کی نگرانی سخت

گراں فروشی کی اطلاع دینے کےلیے ٹول فری نمبر جاری کیا(فٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ کی بلدیہ نے غیرمناسب طریقے سے بڑی مقدار میں ٹماٹروں کا ذخیرہ کرنے والے غیر ملکی کوگرفتار کرلیا۔ ٹماٹروں کو انتہائی نامناسب طریقے سے سٹور کیا گیا تھا جس سے وہ خراب ہو گئےتھے۔
دوسری جانب رمضان کی آمد کے حوالے سے بلدیہ اوردیگر اداروں کی جانب سے مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔

غیرمناسب طریقہ سے ٹماٹروں کورکھا گیا تھا(فوٹوالریاض اخبار)

سعودی اخبار ’الریاض ‘ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے علاقے ’العقیق‘ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کو معلوم ہوا کہ چند غیر ملکیوں نے اپنے گھر میں بڑی مقدار میں ٹماٹروں کا ذخیرہ کیا ہوا ہے۔
اطلاع دینے والے نے مزید بتایا کہ ٹماٹروں کواس طرح رکھا گیا ہے کہ وہاں نہ تو مناسب کولنگ سسٹم ہے اور نہ ہی دیگر کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ٹماٹر برآمد کر لیے۔ مکان میں رہنےوالوں کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
دوسری جانب ریجنل بلدیہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر مارکیٹوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ منافع خور افراد لوگوں کو پریشان نہ کرسکیں۔
بلدیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں تاہم رمضان کے حوالے سے ان میں مزید اضافہ کردیا گیاہے۔

غیر مناسب انداز میں سبزیاں سٹور کرنےوالے غیرملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا(فٹو، الریاض)

یاد رہے وزارت تجارت کی جانب سے بھی گراں فروشی کے خلاف جامع کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد ناجائزمنافع خوروں سے لوگوں کو محفوظ رکھنا اورمارکیٹوں سے غیر معیاری اشیا کا خاتمہ کرنا ہے۔
وزارت تجارت نے ٹول فری نمبر1900 بھی جاری کیا ہے جس پر گراں فروشی کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔

شیئر: