Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ’اب صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھے گی‘

متاثرین میں 25 فیصد سعودی اور 75 فیصد غیرملکی ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کےترجمان العبد العالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سےمتاثرین میں 25 فیصد سعودی اور 75 فیصد غیرملکی ہیں-
  ترجمان کے مطابق جمعے کو ایک ہزار172 نئے مریضوں  کے بعد مملکت بھر میں اب تک نئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیس 15102 ہوچکے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں حوصلہ بخش اضافہ ہوگا- اس کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس وبا سے نجات پا جائیں گے-
ڈاکٹر العبد العالی نے مزید کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد مرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہے-
وزارت صحت کےترجمان نے کہا کہ کورونا سے مرنے والے کیسز بہت کم ہیں -اس کا سب سے بڑا سبب تو اللہ کا فضل و کرم ہے-
’دوسرا سبب مناسب وقت پر کورونا کے متاثرین کا مناسب علاج ، تیسرا سبب ابتدائی مرحلے میں کورونا کے کیسز کی دریافت اور حفظان صحت کے ضوابط کا احترام ہے‘-

شیئر: