ریاض میں جزوی طور پر کرفیو اٹھائے جانے کےاعلان کے بعد غیرملکی کارکنان بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے.
اخبار 24 نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پرسعودی نیوز چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تارکین وطن دارالحکومت ریاض کے ام الحمام محلے کی سڑکوں، شاہراہوں اور گلیوں میں بڑی تعداد میں گھومتے ہوئے دیکھے گئے.
نیوز چینل نے اس کے وڈیو کلپ بھی دکھائے ہیں. مقامی شہریوں اور ضوابط کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم کے حوالے سے اسے غیرذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے.
فيديو | #الإخبارية ترصد مظاهر عدم التزام بعض العمالة بالإجراءات الاحترازية لمواجهة انتشار #فيروس_كورونا pic.twitter.com/M6DTth1Zl5
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) April 26, 2020