سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پیر کو ریاض میں یومیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ’ مملکت میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18811 ہوگئی ہے‘.
ترجمان کے مطابق ’174 مریض شفایاب ہوئے ہیں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2531 ہوگئی ہے‘.
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مریض ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو سعودی شہری اور تین غیرملکی ہیں.ہلاک شدگان کی کل تعداد 144 تک پہنچ گئیہے.‘
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے واضح کیا ہے کہ مملکت بھر میں 16136 ایکٹیو کیس ہیں. ان میں 117 کی حالت نازک ہے. بحران کے آغاز سے لیکر اب تک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 144 ہوچکی ہے.
ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کیکوئی ویکسین اب تک تیار ہوئی ہے اور نہ ہی اسکا کوئی پکا علاج رپورٹ ہوا ہے.
ڈاکٹر العبد العالی نے بتایا کہ ایسے تمام مقامات پرجہاں کورونا وائرس کے کیس ہوسکتے ہیں ایکٹیو ٹیسٹ کیا جارہا ہے.
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ دس لاکھ افراد کا ایکٹیو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.
ترجمان وزارت صحت نے کورونا وائرس کے نئے متاثرین سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ جدہ میں 294، مکہ مکرمہ میں 218، مدینہ منورہ 202، ریاض 178، بیش 126، الجبیل 107، الخبر 50، الھفوف 37، دمام 26، الزلفی 11، القطیف 7، طائف 5، باحہ 5، بریدہ 4، تبوک 4، حائل 3، المزاحمیہ 2 جبکہ ابہا، خمیس مشیط ، ینبع، جازان، الطوال، دومتہ الجندل، الخرج، ساجر، الدرعیہ اور سکاکا میں ایک، ایک کیس ریکارڈ کیاگیا ہے-