Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین کے لیے ریلیف کا بڑا پروگرام

قصیم ریجن میں متاثرین کی فہرست تیار کی جا رہی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں کورونا کی وبا سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں. ان سب کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ریلیف کا بڑا پروگرام نافذ کیا جائے گا.
اخبار 24 کے مطابق گورنر قصیم ریجن شہزادہ فیصل بن مشعل نے ریجن کے تمام کمشنروں اور تحصیلوں کے سربراہوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے متاثرین، ضرورت مندوں اور ناداروں کی مکمل فہرست تیار کریں.
اس بات کا بھی پتہ لگائیں کہ کس کو رمضان کے دوران کیا ضرورتیں درپیش ہیں.
گورنر قصیم نے اطمینان دلایا ہے کہ پورے صوبے میں وبا سے متاثرین ضرورت مندوں اور ناداروں کی جملہ ضروریات پوری کی جائیں گی. ایسے خاندانوں کا خاص طور پر پتہ لگایا جائے گا جو سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے ہیں اور اپنی ضروریات کا اظہار نہیں کررہے ہیں.
قصیم ریجن کی تمام کمشنریوں اور تحصیلوں میں فلاحی انجمنوں کا جال پھیلا ہوا ہے. ضرورت مندوں کی مدد منصوبہ بند طریقے سے مربوط شکل میں کی جائے گی.
گورنر قصیم نے مزید کہا کہ ہماری ریاست انسانیت نواز ہے. حکمراں آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے عوام کی ضرورتوں سے غفلت نہیں برتیں گے.

شیئر: