سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1552 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. یہ اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں.
وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں 19 فیصد سعودی اور 81 فیصدغیرملکی ہیں. 16 فیصد خواتین اور84 فیصد مرد ہیں.
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کے بعد مہلک وائرس مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27 ہزار11 تک پہنچ گئی ہے.
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کل اموات 184ہوگئیں.
مزید پڑھیں
-
غیر ملکیوں کے رہائشی مراکز میں فیلڈ مہم
Node ID: 476086
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کی جدہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 245 تھی.
ریاض میں 109، مکہ 221، الجیبل 156، مدینہ 139، دمام 150، بیش111، صفوی 109،الخبر66، طائف 68، الدرعیہ 19، الھفوف 55، المجادرہ17، الزلفی 12، الخرج 10 ،الباحہ 10، قریہ العلیا 7، النعیرہ 6، قطیف 5، ینبع 4، الدرعیہ 3، المندق2، بریدہ 3 اورالنعیریہ 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.
اضم، سلوی،البکیرہ، رابغ، الرس اور بلجرشی میں ایک ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں 369 افراد صحت یاب ہوئے.اب تک چار ہزار134 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.