Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبر نے ’ایٹس‘ ایپلی کیشن معطل کردی

 مصر میں بھی دو ہفتے بعد سروس معطل کی جا رہی ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں اوبر نے ایٹس ایپلی کیشن  پیر چار مئی سےمعطل کردی.
ایپلی کیشن ٹیکسی سروس اوبر مصر میں بھی یہ سروس دو ہفتے بعد 18 مئی 2020 سے معطل کر رہی ہے.
سبق ویب سائٹ نے اوبر کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ کئی برس تک مقامی ریستورانوں کے تعاون سے ہوم ڈلیوری سروس کامیابی سے انجام دینے کے بعد اوبر ایٹس سروس معطل کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے.

کریم کمپنی کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

اوبر نے بیان میں یہ بھی کہا کہ’ سب کا شکریہ ادا کرناچاہتے ہیں.ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جو ہمارے ذریعے ریستورانوں سے کھانے طلب کرتے رہے ہیں.
بیان کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے تاکہ کمپنی دیگر ملکوں میں اوبر ایٹس کی مارکیٹوں پر توجہ زیادہ مرکوز کرسکے. سعودی عرب نیز مشرق وسطی میں اوبر ٹیکسی سروس جاری رکھی جائے گی.

 کمپنی نے اپنے536 کارکنان کو سبکدوش کردیا(فوٹو سوشل میڈیا)

دریں اثنا سبق ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر ٹیکنالوجیز کے ماتحت کریم کمپنی نے اپنے536 کارکنان کو سبکدوش کردیاجو اس کے کل عملے کا 31 فیصد ہیں.
واضح رہے کہ کریم کمپنی کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہے.اب یہ مشرق وسطی میں اوبر کی زیر ملکیت یونٹ کے طور پر کام کررہی ہے.

شیئر: