کرفیو: نو شہروں میں ’اوبر سروس‘ معطل
اوبر کمپنی نے ای میل کے ذریعے صارفین کو پیغام بھیجا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ’اوبر‘ نے کرفیوکے بعد سعودی عرب کے نو شہروں میں ٹیکسی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے-
یاد رہےکہ سعودی وزارت داخلہ نے نئے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے احتیاطی تدبیر کے طور پرمملکت کے نو شہروں میں مکمل کرفیو لگایا ہے-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق اوبر کمپنی نے اس سے قبل سعودی عرب میں سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی بک کرانے کی سروس معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
صارفین کو مطلع کیا تھا کہ تا اطلاع ثانی ٹیکسی بک کرنے کی سہولت معطل کردی گئی ہے-
اوبر کمپنی نے ای میل کے ذریعے صارفین کو پیغام بھیجا ہے جس میں تحریر ہے کہ کمپنی ریاض، تبوک، دمام، ظہران، الھفوف’ جدہ،طائف، القطیف اور الخبر شہروں میں ٹیکسی سروس معطل کررہی ہے-
یہ فیصلہ نو شہروں میں مکمل کرفیو کے فیصلے پر عمل درآمد کی وجہ سے کیا گیاہے-