Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پوسٹل سروسز رمضان میں جاری رہیں گی‘

رمضان کے آخری عشرے کے دوران پابندی کی اطلاع غلط ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران پوسٹل سروسز پر پابندی کی اطلاع غلط ہے. پوسٹل سروسز کا سلسلہ رمضان کے آخری عشرے میں بھی برقرار رہے گا.
الوطن اخبار کے مطابق وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات کے رمضان کے آخری عشرے میں کوریئر کمپنیاں صارفین کو سروس مہیا نہییں کریں گی من گھڑت ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں.

وزارت سے متعلقہ معلومات سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت مواصلات نے کوریئرکمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں اور سروسز میں شفافیت کا مظاہرہ کریں.
وزارت مواصلات نے تمام لوگوں سے اپیل کلی کہ وہ وزارت سے متعلقہ معلومات سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں اور غیررسمی ذرائع پر انحصار نہ کریں.

شیئر: