امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ دن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’فاصلہ‘ رکھیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ نائب امریکی صدر مائیک پنس، جن کی پریس سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے صدر ٹرمپ سے فاصلے پر رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلیگ میکنینی نے بتایا کہ نائب صدر پنس جو وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں نے یہ فیصلہ خود سے کیا۔
’صرف یہ بتانا چاہوں گی کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔ وہ کتنے دن ایسا کریں گے یہ نائب صدر کا اپنا فیصلہ ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
'وائرس سے متعلق الزامات کا ثبوت نہیں'Node ID: 476766
-
ایپل کا امریکہ میں سٹورز کھولنے کا فیصلہNode ID: 477651
-
کورونا: امریکہ میں نئے ٹیسٹ کی منظوریNode ID: 477791