فرانس کی حکومت نے خبردار کیا کہ ادویات بنانے والی کمپنی سنوفی کی جانب سے کورونا کی ویکسین پہلے صرف امریکہ کے لیے مختص کرنا ’ناقابل قبول‘ ہوگا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانس کے ڈپٹی وزیر خزانہ اگنس پنیر رناچر نے مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے یہ ناقابل قبول ہوگا کہ مالی مفاد کے لیے یہ ویکسین کسی خاص ملک کو ترجیحی طور پر دی جائے۔‘
اے ایف پی کے مطابق برطانوی ادویہ ساز کمپنی سنوفی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال ہڈسن نے بدھ کو کہا تھا کہ 'اگر کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی ان کی کوششیں کامیاب ہوئیں تو وہ اس کی پہلی کھیپ امریکہ کو بھیجیں گے۔'
مزید پڑھیں
-
ویکسین کی تیاری کے لیے کلینیکل ٹرائلز کیسے ہوتے ہیں؟Node ID: 474381
-
ویکسین آنے تک بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلمیں بننا مشکلNode ID: 475391
-
'وائرس سے متعلق الزامات کا ثبوت نہیں'Node ID: 476766