Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نےالدوادمی کمشنری میں نقدی، املاک اورگاڑیاں چوری کرنےوالا مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا کہ مقامی گروہ دو سعودی شہریوں پر مشتمل تھا- پولیس ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی- مقامی شہریوں نے ان کے خلاف شکایات درج کرا رکھی تھیں-
ترجمان کے مطابق وارداتوں میں ملوث دونوں شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- ان کے خلاف کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد پولیس کو مل گئے ہیں-
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور گاڑیاں چوری کرتے ہوئے پائے گئے- الدوادمی کمشنری کی تحصیل الفیضہ میں مقامی شہری کی پانچ گاڑیاں نذر آتش کردی تھیں جس سے ان کا جھگڑا چل رہا تھا- یہ واردات انتقام کی غرض سے کی گئی تھی-
شاکر سلیمان التویجری نے بتایا کہ دونوں سعودیوں نے تمام جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کرلیا ہے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

 

شیئر: