سندھ میں تعلیم اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے رہیں گے ، مقررین کا عزم
مکہ مکرمہ ( جاوید راہو) المدد سندھی سنگت سعودی عرب نے 2سال مکمل کرنے پر حسین فلپوٹو کی رہائش پر تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس میں جدہ اور مکہ کے عہدیدار اور ممبران شریک ہوئے ۔چیئرمین فرحان سومرو نے سب کے ساتھ ملکر خوشی میں کیک بھی کاٹا ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق انسان تک پہنچنا ہمارا مشن ہے ۔ وائس چیئرمین حسین فلپوٹو نے کہا کہ ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کی ہر ممکن کوشش کی ۔ تمام احباب شکریہ اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں ۔ ہم نے طے کیا ہے کہ سندھ کی تعلیم اور مستحق لوگوں کی مدد آئندہ بھی بڑھ چڑھ کر کرینگے ۔ سینیئر صحافی نجم علی نے بہترین کارکردگی پر المدد سندھی سنگت کو مبارکباد دی ۔ تقریب میں نظر پیاسی ، نجم علی کھاوڑ ، خالد محسن ، عبدالوہاب فلپوٹو ، اطہر کلہوڑو ، وفا یامین ، منظور واہجو ، ثناء خاصخیلی، کرم اللہ ، وہاب بلاول ، سکندر سندھی ہالار ، چانڈیو شریک ہوئے ۔ آخر میں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی ۔