Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کے عوام کے لیے امارات کی امداد

پاکستان اور اس کے عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے.
متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے.
 بلوچستان کےعلاقے لہری اور ڈومکی میں تین ہزار سے زائد خاندانوں میں امارات کے شیخ ہمدان بن زاید النہیان کی طرف سےغذائی اشیا تقسیم کی گئی ہیں.

خیر پور سندھ میں بھی غذائی اشیا تقسیم کی گئی تھیں.

اس سے قبل خیر پور سندھ میں تین ہزار سے زائد خاندانوں میں غذائی اشیا تقسیم کی گئی تھیں.
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےطبی اورغذائی امداد مسلسل فراہم کی جا رہی ہے.

اتحاد ائیرویز کے تین طیارےاسلام آباد پہنچ چکے ہیں.

اتحاد ائیرویز کے ذریعے طبی اور غذائی امداد لے کر تین طیارےاسلام آباد پہنچ چکے ہیں.
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام  کے مطابق اس امداد سے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی.

شیئر: