اردن میں شفایاب افراد کی تعداد 457 ہوگئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے 6499 نئے کیس ریکارڈ پر آئے- ان میں سے 674 کی حالت نازک ہے- متاثرین کی کل تعداد 163644 ہوگئی- اب تک کورونا سے 66824 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 776 تک پہنچ گئی-
الامارات الیوم کے مطابق ملک میں جمعرات 21 مئی کو ملک بھر میں 894 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 26898 ہوگئی- ان میں سے 12755 شفا یاب ہوچکے ہیں اور وائرس سے 237 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے- کورونا کا ایک مریض مسلسل خطرے میں ہے-
الاماراتی وزارت صحت نے جمعرات کو بیان جاری کرکے بتایا کہ صحت حکام نے 43 ہزار سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ کیے ہیں- اس سلسلے میں جدید ترین میڈیکل ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے 151 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 147 مریض صحت یاب ہوئے ہیں-
بحرین میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 3715 تک پہنچ گئی- بحرینی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے مریضوں میں سے 96 غیرملکی ورکرز ہیں 48 ایسے ہیں جو متاثرین سے ملتے رہے تھے اور 7 بیرون ملک سے بحرین پہنچے تھے-
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت صحت نے اعلان کیاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1041 نئے کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کویت میں کل متاثرین کی تعداد 18609 ہوگئی- وائرس سے مزید 5 افراد چل بسے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 129 ہوگئی- جمعرات کو مزید 320 افراد وائرس سے نجات پاگئے جس سے ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 5205 ہوگئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطرکی وزارت صحت نے بتایا کہ 21 مئی کو مزید 1554 افراد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے- جس سے متاثرین کی کل تعداد 31346 ہوگئی- جمعرات کو وائرس سے مزید ایک مریض چل بسا- جس سے مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی- قطر میں 688 صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد شفایاب افراد کی تعداد 7288 تک پہنچ گئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت صحت کا کہناہے کہ 747 نئے کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے مزید 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں- مصر میں متاثرین کی کل تعداد 15003 ہوگئی- ان میں سے 4217 صحت یاب ہوگئے اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 696 ہوگئی ہے-
الجزائر کے صحت حکام کا کہناہے کہ جمعرات کو مزید 186 افراد کورونا کے نئے مریض تشخیص ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے مزید 7 اموات ہوئی ہیں کورونا سے مرنے والے کل افراد کی تعداد 575 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی کل تعداد 7728 تک پہنچ گئی ہے- 94 مزید صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4062 ہوگئی ہے-
مراکش نے جمعرات کو مزید 78 نئے افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زیادہ تر کیسز کا تعلق دار بیضا سے ہے مراکش میں کل متاثرین کی تعداد 7211 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 196 ہوگئی- جمعرات کو مزید دو افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں- 182 صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4280 ہوگئی-
اردن نے جمعرات کو مزید 12 افراد کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جس سے کورونا متاثرین کی کل تعداد 684 ہوگئی- اردنی وزیر صحت نے بتایا کہ جمعرات کو مزید 11 افراد صحت یاب ہوگئے جس سے شفایاب افراد کی تعداد 457 ہوگئی-
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق لیبیا میں کورونا کے دو نئے مریض ریکارڈ پر آئے- یہ دونوں بیرون ملک سے وطن واپس ہوئے تھے- لیبیا میں متاثرین کی کل تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 37 کی حالت نازک ہے جبکہ 18 صحت یاب ہوچکے ہیں اور وائرس سے تین افراد مر چکے ہیں-