Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں جمعے کی نماز مساجد میں ادا کرنے کی اجازت

فرض نمازیں گھروں میں ہی ادا کرنا ہوں گی (فوٹو: سوشل میڈیا)
لبنان میں 22 مئی سے جمعے کی نماز مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم فرض نمازیں گھروں میں ہی ادا کرنا ہوں گی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق لبنان میں محکمہ اسلامی اوقاف نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے متعلق صحت حکام کی رپورٹوں کی بنیاد پر فرض نمازیں مساجد میں ادا کرنے کی اجازت تدریجی طور پر دی جائے گی.
محکمہ اوقاف نے نمازیوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد آتے وقت صحت کے ضوابط کی پابندی کریں اوروضو گھر سے کر کے آئیں.
مسجد میں داخل ہونے سے قبل سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں، دستانے پہنیں اور ماسک کا استعمال کریں.
ہر نمازی جانماز گھر سے لے کر آئے اور مسجد میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرائے.
محکمہ اوقاف نے یہ بھی پابندی لگائی ہے کہ لاعلاج امراض اور کورونا کی علامتوں والے کسی بھی شخص کو جمعہ پڑھنے کے لیے مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا.
اس کےعلاوہ بوڑھوں کو بھی جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی.

محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ دس منٹ سے زیادہ نہ دیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

بیان کے مطابق خواتین اور بچوں پر جمعے کی نماز فرض نہیں اس لیے وہ سب گھروں میں ظہر کی 4 رکعت نماز ادا کریں.
محکمہ اوقاف نے مساجد کے  تمام آئمہ سے کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ دس منٹ سے زیادہ نہ دیں اور مسجد میں سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جائے.

شیئر: