Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز ڈرائیونگ اسکول تاحال بند ہیں

ڈرائیونگ اسکول میں سینیٹائزنگ کی جارہی ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد کی جانے والی پابندیاں بدستورجاری ہیں تاہم جزوی طور پر کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔
طائف ریجن میں لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’لیڈیز ٹریننگ اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ، ٹریفک پولیس کی جانب سے اس بارے میں اعلان ہونے کے بعد اسکول کھولا جائے گا۔

 اسکول کھولنے کے لیے ٹریفک پولیس  احکامات جاری کرے گی (فوٹو، سوشل میڈیا)

مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جہاں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں وہاں ڈرائیونگ اسکول بھی نبد کردیئے گئے تھے۔
اس حوالے سے اب جبکہ پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں بیشتر خواتین نے ڈرائیونگ اسکول کی انتظامیہ سے دریافت کیا تھا کہ اسکول کھلنے کا اعلان کب کیاجائے گا۔
خواتین کے استفسار پراسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس بارے میں احکامات موصول ہوتے ہی اسکول دوبارہ کھول دیاجائے گا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ٹریفک پولیس سے مسلسل رابطہ ہے تاہم اسکول میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں اس سلسلے میں اسکول کی عمارت ، کلاس رومز ، ہال اور تربیت کی گاڑیوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کیاجارہا ہے تاکہ کسی قسم کا وبائی مرض پھیلنے کا اندیشہ نہ ہو۔
ڈرائیونگ اسکول کا انتظامیہ نے خواتین کو اطمینان دلایا کہ جوں ہی ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول کھولنے کے احکامات موصول ہونگے ان تمام خواتین کو پیغامات ارسال کردیئے جائیں گے جنہوں نے اسکول میں داخلہ لیا ہوا ہے۔

شیئر: