تجارتی مراکز کو خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے. (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں اتوار سے 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی تجارتی مراکز میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے.
وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کے مطابق اتوار 31 مئی 8 شوال سے بازاروں اور تجارتی مراکز میں 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی.
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور مالز کو صارفین کے لیے خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے.
یہ اجازت سعودی عرب میں صحت حالات معمول پر آنے والے اقدامات کے تحت دی گئی ہے.
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات اور شرائط کا اعلان کیا تھا. ان پر اتوار 31 مئی سے عمل درآمد شروع کردیا گیاہے.
واضح رہے کہ سعودی حکام نے بچوں کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پبلک مقامات خصوصا تجارتی مراکز آنے پر پابندی عائد کردی تھی اب جبکہ مملکت بھر میں وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں آگئی ہے بچوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے.