Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کورنا کے کل متاثرین 61 لاکھ

ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.(فوٹو اے ایف پی)
دنیا کے 196 ممالک اور علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 61 لاکھ 52 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 26 لاکھ  سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں.
دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.امریکہ جہاں نئے کورونا وائرس کا پہلا مریض 19 فروری 2020 کو ریکارڈ  پر آیا تھا. متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے بدستور سب سے بڑا ملک ہے.
امریکہ میں ایک لاکھ 4 ہزار، برطانیہ میں 38 ہزار، اٹلی میں 33 ہزار، برازیل میں 28 ہزار اور فرانس میں بھی 28 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں.
 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں پچھلے دنوں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے ہیں.اب وہ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے ترکی ،جرمنی، ایران اور فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر پہنچ چکا ہے.
 اتوار کو حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران انڈیا میں کورونا کے 8 ہزار380 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک دن میں کورونا کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے.
امریکہ میں کورونا کے متاثرین 17 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہیں. دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک چار لاکھ 98 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں.انڈیا میں تعداد ایک لاکھ  90 ہزار سے بڑھ گئی ہے.
ایران نے بھی ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے. اتوار کو کورونا وائرس کے متاثرین ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئے.
یاد رہے کہ فروری کے وسط میں کورونا وائرس سامنےآنے کے بعد ایرانی حکومت نے اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی تھیں جو بڑی حد تک ختم کردی گئی ہیں.
ایرانی وزیر صحت سعید نامکی نے کہاہے کہ ’ایران کے چار صوبوں کے علاوہ تمام 31 صوبو ں میں صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے‘.

 دنیا بھر میں 26 لاکھ  سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں.(فوٹو اے ایف پی)

دوسری طرف ایران اور دوسرے ملکو ں میں ماہرین نے ایران کے پیش کردہ اعداد وشمار پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’  متاثرین کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے ‘.
دوسری طرف بنگلہ دیش نے اتوار کو لاک ڈاون ختم دیا.گنجان آباد شہروں اور قصبوں میں لاکھوں افراد کام پر واپس جا رہے ہیں. بنگلہ دیش میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات بھی بڑھی ہیں.
بنگلہ دیشی محکمہ صحت کی ترجمان نسیمہ سلطانہ نے  پریس بریفنگ میں کہا کہ ’لاک ڈاون اٹھا لیا گیا ہے اور ہم بڑی حد تک معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں‘.
 الشرق الاوسط نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ کورنا کے متاثرین کے اعدادوشمار حقیقی نہیں. کئی ممالک انتہائی نازک حالت میں ہی کورونا ٹیسٹ کررہے ہیں جبکہ متعدد ممالک صرف ان لوگوں کی ٹیسٹنگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جو کورونا کے متاثرین سے ملتے جلتے ہیں.
علاوہ ازیں غریب ممالک کے یہاں کورونا ٹیسٹ کے وسائل انتہائی محدود ہیں.
 

 

 
 

شیئر: