Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیمی بھائی پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے‘

 (فوٹو: سوشل میڈیا)
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے امریکی سیاہ فام شہری کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر جارج فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔
جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سیاہ فام شہریوں کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ اب ناصرف امریکہ کی مختلف ریاستوں بلکہ دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ڈیرن سیمی نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا آپ اپنی حمایت دکھا کر اس تبدیلی کا حصہ بن سکتے ہیں؟
جس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی حمایت میں کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ٹوئٹر صارف عدنان صادق نے لکھا کہ کہیں بھی ناانصافی ہونا ہر جگہ انصاف کے لیے خطرہ ہے‘

ٹوئٹر صارف علی حسن نے لکھا کہ ’سیمی بھائی پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

 

امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد مظاہرے ہوئے تھے۔ ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شیئر: