Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں کورونا ایمرجنسی میں مزید توسیع

فیصلے پر عمل درآمد جمعرات سے شروع ہوگا۔(فوٹو اے ایف پی)
فلسطینی صدر محمود عباس نے بدھ  کو صدارتی فرمان جاری کرکے  ملک میں کورونا ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ عمل درآمد 4 جون 2020 جمعرات سے شروع ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر نے  ایمرجنسی میں توسیع کا فیصلہ نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس فلسطین میں 5 مارچ 2020 کو ریکارڈ پر آیا تھا۔
اس سے قبل فلسطینی وزارت داخلہ نے کورین ڈیلی گیشن کے دورے کے پیش نظر فلسطین کے متعدد شہروں کے ریستوران اس رپورٹ کے تناظر میں بند کرادیے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ کورین ڈیلی گیشن کے کئی ممبران وائرس میں مبتلا تھے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تین جون کو قلقیلیہ کے علاقے میں کورونا  کے دو نئے  کیس ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں ایک دو سالہ بچہ اور ایک پچیس سالہ خاتون ہے جبکہ بیت الولا قصبے میں کورونا کے چھ مریض شفا یاب ہوگئے ہیں جس سے صحت یاب فلسطینیوں کی تعداد 527 ہوگئی۔

فلسطین میں کورونا کے کل مریض 451 ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)

فلسطین میں کورونا کے کل مریض 451 ہیں ان میں سے 390 کا تعلق غرب اردن اور 61 کا غزہ پٹی سے ہے۔ بیت المقدس میں  179 کورونا کے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ بیرون فلسطین کورونا سے متاثر فلسطینیوں کی تعداد  1779 ہے۔ فلسطین میں اب تک کورونا سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔
 دوسری طرف وزارت اوقاف و مذہبی امور نے بتایا ہے کہ  بدھ تین جون سے غزہ پٹی کی تمام مساجد فرض نمازوں اور  جمعے کے لیے کھول دی ہیں۔ معمر شہری اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد مساجد کے بجائے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

 

شیئر: