سعودی عرب میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کے باعث چل بسا
ڈاکٹر محمد الفکی کو الخبر کے قرنطینہ مرکز میں پانچ دن رکھا گیا تھا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر چل بسا۔ اس سے قبل پاکستانی سرجن ڈاکٹر نعیم خالد چوہدری اور سوڈانی ڈاکٹر محمد الفکی انتقال کر گئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتقال ہونے والے شامی ڈاکٹر محمد مصلح قطرنجی ایک کلینک میں کام کرتے تھے۔
مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’متوفی ڈاکٹر الخبر شہر کے ایک نجی کلینک میں فرائض انجام دے رہے تھے۔‘
’انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ہر اول دستہ میں کام کیا۔ انہیں عید الفطر کے دوران کورونا لاحق ہوگیا تھا۔‘
’الخبر کے قرنطینہ مرکز میں انہیں پانچ دن رکھا گیا، ان کی طبیعت بحال نہ ہوسکی اور بالآخر وہ جان کی بازی ہار گئے۔‘