سعودی عرب میں پانچ سالہ بچی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
عفیف ہسپتال کے عملے نے وائرس سے صحت یاب ہونے والے نو افراد کو فارغ کیا ان میں پانچ سالہ سعودی بچی ریتال بھی شامل تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عفیف ہسپتال کے عملے نے ریتال کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ اسے ہسپتال سے نکلتے وقت تحفہ بھی پیش کیا گیا-
اس موقع پر ریتال کی ماں اپنی بچی کے لیے گلدستہ لے کر پہنچی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کی مریضہ بچے کی ولادت کے بعد صحت یابNode ID: 472936
-
ریاض میں کورونا کی مریضہ کے ہاں ولادتNode ID: 477601
عفیف ہسپتال نے بتایا کہ جن نو افراد کو منگل کو فارغ کیا گیا ان سب کو ہسپتال میں قیام کے دوران علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں منگل کو ہسپتال سے رخصت کردیا گیا-
طبی عملے نے انہیں ہسپتال سے رخصت کرتے وقت انہیں گلدستے پیش کیے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا کہ عفیف میں کورونا سے دو نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جب کہ 12 صحت یاب ہوئے ہیں۔
عفیف میں کورونا سے کل متاثرین کی تعداد 25 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں