Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل اور ٹیلی فون بلوں میں کمی

ہدایات کے مطابق لینڈ لائن پر ہول سیل نرخ بھی کم کیے گئے ہیں (فوٹو: ٹویٹر)
 سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے مواصلاتی کمپنیوں کے لیے لینڈ لائن اور موبائل سروس سے متعلق ’ہول سیل‘ کے نرخ نامے مقرر کر دیے ہیں-
 نئے نرخ نامے کے تحت موبائل اور لینڈ لائن کمیونیکیشن نیٹ ورک پر اندرون ملک مکالموں کے نرخوں کی انتہائی حد کم کی گئی ہے-

موبائل سے ایک منٹ کال کے ہول سیل نرخ 2.2 ہلالہ ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب میں موبائل اور لینڈ لائن مکالموں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں ایک دوسرے سے مکالموں کی قیمت تھوک کے حساب سے وصول کرتی ہیں-
کمیشن نے ان نرخوں کی انتہائی حد متعین کر دی- اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے کامیاب تجربات کو مدنظر رکھ کر مکالموں کے نرخ نامے میں ترمیم کی گئی ہے-
کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کا کہنا ہے کہ موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک پر اندرون ملک مکالمے کا حتمی نرخ فی منٹ 5.5 ھللہ کے بجائے 2.2 ھللہ ہوگا- یہ نرخ تھوک کے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اندرون ملک لینڈ لائن سے ایک منٹ مکالمے کی فیس 2.1 ھللہ کے بجائے 1.1 ہلالہ کردی گئی- 
اس سے قبل کمیونیکیشن کمیشن نے لینڈ لائن اور موبائل سروس ہول سیل میں فراہم کرنے والوں کے نرخ ناموں سے متعلق متعدد جائزے تیار کرائے- سال رواں کے شروع میں مکالمہ سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ  مباحثے کیے تاکہ اس حوالے سے دنیا کے دیگر ملکوں میں مقبول بہترین نرخ ناموں کا انتخاب کیا جا سکے-
 

شیئر: