پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں ہفتے کو کورونا کے 491 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر41 ہزار 990 ہوگئی ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق کورونا کے نئے مریض 41 ہزار990 مزید کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ تمام کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بیان میں اعلان کیا کہ کورونا کے 815 مریض ضروری علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 761 ہوگئی۔
اماراتی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ صحت حکام سے تعاون، تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پانبدی کریں تاکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ادھرکویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 514 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ متاثترین کی تعداد 35 ہزار 466 ہوگئی۔
نئے مریضوں میں 281 کویتی،63 انڈین،45 مصری اور31 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران چار اموات ہوئی ہیں۔مرنے والوں کی تعداد 289 ہوگئی جبکہ 834 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والے 25 ہزار 882 ہوگئے۔
کویت میں اس وقت ایکٹیو کیسز 9 ہزار 295 ہیں جس میں 176 کی حالت نازک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
اب تک تین لاکھ 32 ہزار 228 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دوہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔