سعودی عرب میں اتوار کو کورونا کے ریکارڈ چار ہزار دو سو 33 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ مریض ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار پانچ سو 41 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2172 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 84720 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن کورونا کے 40 مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 972 ہوگئی ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کے حوالے سے پریس کانفرنس ہفتے میں تین دنNode ID: 485171
’اس وقت ہسپتالوں میں 41849 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 1855 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
اتوار 14 جون کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں ایک ہزار735 افراد میں کووڈ 19 پازیٹو پایا گیا جبکہ جدہ میں 352، مکہ مکرمہ میں 314، دمام 161، مدینہ منورہ 158، الھفوف 147، قطیف 144 ، الخبر 137، طائف 74، خمیس مشیط 63، الخرج 54،ابھا 53 اورنجران میں 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ریاض میں اتوار کو سامنے آنے والے نئے مریض پچھلے چوبیس گھنٹے میں مصدقہ کیسز کا چالیس فیصد ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاض اور دیگر شہروں میں کورونا کے زیادہ کیسز نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جو احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے۔
دریں اثنا سعودی وزارت صحت کی جانب سے آگاہی پیغام کے حوالے سے نئی مہم شروع کی گئی ہے جسے ’ہمیں آپ کا خیال ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36566/2020/newww.jpg)
مہم کے تحت وزارت کی جانب سے کورونا کے نئے مریضوں کے اعداد وشمار ظاہر نہیں کیے جائیں گے اس کے بجائے اہم معلومات دیتے ہوئے کورونا سے محفوظ رہنے اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کی ہدایات و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیاجائے گا۔
اس ضمن میں وزارت صحت نے آگاہی پروگرام اور کورونا کے مریضوں کے بارے میں معلومات کےلیے ویب سائٹ بھی مخصوص کی ہے۔
آگاہی مہم کے تحت معاشرے میں صحت اور سلامتی کے اصولوں کو بیان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جن میں ہاتھوں کو مسلسل دھونا اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ کورونا وائرس سے خود اور آپکے اہل خانہ محفوظ رہ سکیں۔