کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کسی کو چھوڑ دیا ہو یا لوٹا ہوا مال واپس کر دیا ہو؟ ایسا ناممکن ہے مگر سوشل میڈیا کی وجہ سے اکثر ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں جن پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ آج ٹوئٹر پر وائرل ہوتا نظر آیا۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکوؤں نے کھانا پہنچانے والی ایک نجی کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کی کوشش کی مگر پھر خود ہی اسے چھوڑ بھی دیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ثاقب صغیر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سٹریٹ کرمنل نے لوٹنے کے بجائے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگا لیا۔ ڈیلیوری بوائے پیسے لے کر جیسے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا، ملزمان پہنچ گئے رائیڈر نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا ملزم نے رائیڈر سے لی ہوئی چیزیں واپس کیں اور گلے لگا لیا۔‘
اسٹریٹ کرمنل نے لوٹنے کے بجائے والے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگا لیا
ڈیلیوری بوائے پیسے لے کر جیسے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا ملزمان پہنچ گئے
رائیڈر نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا
ملزم نے رائیڈر سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور گلے لگا لیا pic.twitter.com/RN8rvQOhSp
— Saqib Sagheer (@saqibSJang) June 16, 2020