Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: مکان میں آگ لگنے سے چار شہری ہلاک

’واقعہ آج بدھ کو صبح 10 بجکر 35 منٹ پر ہوا ہے جس میں چار شہری ہلاک ہوگیے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں ایک مکان میں آگ لگنے سے چار شہری ہلاک ہوگیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ نایف الشریف نے کہا ہے کہ ’واقعہ آج بدھ کو صبح 10 بجکر 35 منٹ پر ہوا ہے جب طائف کے محکمہ شہری دفاع کو آتشزدگی کی اطلاع ملی تھی۔‘
’آتشزدگی طائف کمشنری کے تحت قیا مرکز میں واقع چار کمروں پر مشتمل مکان میں ہوئی، حادثے کے باعث مکان میں رہائش پذیر چار سعودی شہری موقع پر ہلاک ہوگئے۔‘
’آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے تاہم تفتیش جاری ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آگ لگنے کے اسباب کیا تھے۔‘

شیئر: