Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے لگ بھگ پانچ ہزار نئے مریض

ریاض میں ریکارڈ کیسز کی تصدیق۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بدھ کو کورونا کے مزید چار ہزار نو سو 19 مریضوں کی تصدیق کے بعد مجموعی طور پر کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار دو سو 34 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 39 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک مملکت میں اس وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 91 ہو گئی۔
ایک روز کے اندر مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے دو ہزار ایک سو 22 افراد صحتیاب ہو ئے۔ اب تک مملکت میں کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 91 ہزار چھ سو 62 تک پہنچ چکی ہے۔

گھروں سے باہر سینٹائزر کا استعمال لازمی کیاجائے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کیسز کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 2 ہزار 371 رہی۔
مکہ مکرمہ میں کووڈ 19 کے دو سو 82 مریض سامنے آئے جبکہ جدہ میں دو سو 79 ، الھفوف میں دو سو 73 ، مدینہ ایک سو 56، طائف ایک سو 40، دمام ایک سو 37، ظھران ایک سو 23، الخبر ایک سو 14، خمیس مشیط ایک سو، بریدہ 67، ابھا 58، المبرز56، حفر الباطن 54، الخرج 46، الجبیل، نجران اور الدرعیہ میں مریضوں کی تعداد 39، 39 رہی جبکہ والدی الدواسر میں 33، قطیف 32، صفوی 26، العیون 23، الباحہ، راس تنورہ اور حریملا میں 17، 17 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
مملکت کے دیگر شہر الراس اور القویعہ میں مریضوں کی تعدا 16، 16 رہی جبکہ خلیص میں 15، الجفر میں 14، القنفذہ 13، بیشہ 13، ینبع 12، رنیہ ، احد رفیدہ ، لیلی اور ضرما میں 11، 11ہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مملکت کے دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک سے 10 تک رہی۔
وزرات صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس 48 ہزار چار سو 81 مریضوں میں ایکٹو ہے جبکہ ایک ہزار آٹھ سو 59 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا سے بچاو کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وبائی وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لازمی ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، احتیاطی طور پر ہر دو گھنٹے بعد ہاتھوں کو صابن سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں اگر گھر یا دفتر سے باہر ہوں تو ہر تھوڑی دیگر بعد ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کریں۔

فاصلے کا خیال رکھنا کورونا سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے مارکیٹوں میں خریداری کے لیے اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ ازدحام نہ ہونے پائے۔ خریدے گئے سامان کو گھر لانے کے بعد انہیں اچھی طرح دھونے کے بعد استعمال کریں، شاپنگ بیگز پر جراثیم کش محلول کا اسپرے ضرور کریں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گھروں سے باہر لازمی طور پر ماسک استعمال کیا جائے اگر ماسک دستیاب نہ ہوتو رومال سے منہ اور ناک کو اچھی طرح ڈھانپ لیا جائے۔

شیئر: