Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشانت کی موت، ذمہ دار کرن اور عالیہ ہیں؟

کرن جوہر اور عالیہ بھٹ پر لگائے گئے الزمات پر سوارا بھاسکر نے شدید غصے کا اظہار کیا (تصویر : فیس بک)
14 جون کو خودکشی کرنے والے انڈین اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد سے انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری اور دیگر مشہور انڈین شخصیات کو اداکار کی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات پر انڈین اداکارہ سوارا بھاسکر نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انڈیا میں ٹوئٹر پر بالی وڈ کے مہشور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق کچھ ہیش ٹیگ استعمال کر کے اُن پر یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ کرن جوہر اور عالیہ بھٹ ہیں۔‘
مزید بات کرتے ہوئے انڈین اداکارہ نے لکھا کہ ’جو لوگ بالی وڈ پر الزامات عائد کر رہے ہیں، وہ بیوقوفی کر رہے ہیں۔‘

نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر 'بائیکاٹ کرن جوہر گینگ مووی' ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ اس بحث میں حصہ لینے والے صارفین کرن جوہر اور دیگر سٹارز پر یہ الزام لگاتے نظر آئے کہ سشانت سنگھ راجبوت جیسے قابل اداکاروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے جس سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔
سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ’ایک مزاحیہ شو میں ہونے والی غیر سنجیدہ گفتگو کو سنجیدہ لیتے ہوئے انڈین عوام کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سشانت کا مذاق اُڑایا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلے گئے اور خودکشی کر لی۔‘

(فیس بک)

’اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’سشانت سنگھ نے خودکشی سے پہلے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا، ہم نہیں جانتے کہ کس پریشانی کی وجہ سے انہوں نے اپنی جان لی۔‘

کرن جوہر نے اپنے ایک شو میں جب عالیہ بھٹ سے سشانت سنگھ کے حوالے سے سوال کیا تھا تو اداکارہ نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کون سشانت سنگھ؟ جس پر کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سشانت سنگھ پر گفتگو کرتے ہوئے قہقہے لگانا شروع کر دیے تھے، یہی وجہ ہے کہ انڈین شہری کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

شیئر: