Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے اجازت نامہ کب تک موثر؟

واپسی کا اجازت نامہ 21 دن تک موثر رہے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کی واپسی کا اجازت نامہ 21 دن تک موثر رہے گا۔
الامارات الیوم نے متحدہ عرب امارات میں قومیت اور شہریت کے وفاقی ادارے کے حوالے سے  بتایا ہے کہ بیرون ملک موجود تارکین وطن کے لیے جاری کیا جانے والا واپسی کا اجازت نامہ  21 دن تک موثر رہتا ہے۔
یہ اجازت نامہ Smartservice.ica.gov.ae سے تصریحج دخول المقیمین کے نام سے جاری  کیا جارہا ہے۔
 وفاقی ادارے نے بیان میں کہا کہ اگر تارک وطن کی جانب سے معلومات ناقص ہونے یا مطلوبہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر کسی کو تین مرتبہ واپس کردیا جائے تو ایسی صورت میں واپسی کا اجازت نامہ منسوخ ہوجائے گا۔
دبئی میں انسداد کورونا وائرس سینٹر نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں کے راستے بیرون ملک سے امارات واپس آنے والے تارکین وطن کے لیےچار ضروری صحت ضوابط مقرر کیے ہیں۔ ان سب کا تعلق کووڈ 19 (نئے کورونا وائرس) کو پھیلنے سے روکنے سے ہے۔
امارات کے وفاقی ادارے نے واپسی کے خواہش مند تارکین وطن کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ واپسی کے اجازت نامے کی منظوری سے قبل نہ تو ٹکٹ خریدیں، نہ سفر کری اور نہ ہی کسی پرواز سے ریزرویشن کرائیں- وجہ یہ ہے کہ کبھی کبھار اجازت نامے کی منظوری میں تاخیر ہوجاتی ہے-

امارات ان تارکین کو واپسی کی سہولت دے رہا ہے جن کے اقامے موثر ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ واپسی کے اجازت نامے کی منظوری کے بعد تارک وطن  حسب سہولت سفر کی تاریخ کے لحاظ؍ سے ریزرویشن کرا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امارات واپسی کے لیے  ان تارکین وطن کو سہولت دے رہا ہے جن کے اقامے موثر ہیں۔
وفاقی ادارے نے پابندی لگائی ہے کہ امیدوار کے پاس موثر اقامہ ہو منسوخ نہ ہو اور یکم مارچ  2020 سے قبل ختم نہ ہوا ہو۔ درخواست پیش کرتے وقت امارات سے باہر ہو اور درخواست دیتے وقت امارات سے باہر رہنے کا دستاویزی ثبوت بھی پیش کرے۔

شیئر: