Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس فروری کے مہینے اواخر میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہو گئی ہے۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی طرف سے اتوار کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 119 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ چار ہزار 951 نئے کیسز سامنے آئے۔
پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سے 67 ہزار 892 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353 ہو گئی ہے اور ایک ہزار 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کیسز کے لحاظ سندھ کے بعد پنجاب دوسرے نمبر پر ہے لیکن اموات باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 65 ہزار 739 ہوچکی ہے جبکہ 14 سو سات ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد 21ہزار 444 ہے اور 808 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد نو ہزار 328 ہے اور ہلاکتیں 100 ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے 10 ہزار  662افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 98 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 813 کیسز ہیں اور 19 اموات ہوئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 1278 افراد متاثر ہیں اور 21 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: