ڈرامہ سیریل ’محبت تجھے الوداع‘ کے ہیرو زاہد احمد کہتے ہیں کہ ڈرامے کا ٹیزر دیکھنے کے بعد اگر لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ بالی وڈ کی فلم کی کاپی ہے تو میں اس چیز کا دفاع نہیں کروں گا کیونکہ کون سا ایسا آئیڈیا ہے جو آج اوریجنل رہ گیا ہے؟
اردو نیوز کے ساتھ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں تنقید کرنے والوں کے خلاف کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ ان کا حق ہے جو انہیں سمجھ آ رہی ہے وہ کہیں۔ یہ ڈرامہ جس فلم کی بھی نقل ہے پوائنٹ یہ ہے کہ یہ جاننے کے بعد بھی اگر کسی کو زاہد احمد ، سونیا حسین اور منشا پاشا کو دیکھنا ہے تو دیکھیں۔‘
’ویسے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈیڑھ گھنٹے کی فلم کو 30 اقساط میں کیسے اٹھایا جا سکتا ہے؟
مزید پڑھیں
-
’میرے دشمن کون ہیں؟ سلیم خان، سلمان خان اور ارباز خان‘Node ID: 485731
-
'دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں' کہنے والے طارق عزیز چل بسےNode ID: 485921
-
عرب ممالک کی 44 فلمیں نیٹ فلکس پر ریلیز کے لیے تیارNode ID: 486391