Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 388 نئے مریض

ملک میں اب تک 31754 افراد کورونا سے شفا یاب ہو چکے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کی وزات صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 388 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اس وقت امارات میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے اور حال ہی میں 34 ہزار افراد کی اضافی کورونا سریکنگ کی گئی ہے۔ 
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔ 
متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا کے 44533 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 301 ہے۔ ملک میں اب تک 31754 افراد کورونا سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: