Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور کویت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے کیسز سے زیادہ

امارات میں 38 ہزار مزید کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات اور کویت میں ہفتے کو  کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے کیسز سے زیادہ ہوگئے۔
عرب امارات میں کورونا وائرس کے 388 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 44 ہزار 433 ہوگئی۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 758 افراد صحت یاب ہوئے۔ شفا یاب ہونے والے 31 ہزار 745 ہوگئے۔
وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ایکٹیو کیسز 12 ہزار 478 ہیں۔ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد کل اموات 301 ہوگئی ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ  نئے کیسز 38 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ریکارڈ پر آئے ہیں۔
ادھر کویت میں ہفتے کو کورونا وائرس کے 467 نئے کیسز سامنے آنے ہیں کل متاثرین کی تعداد 39 ہزار 145 ہوگئی۔
وزارت صحت کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نئے مریضوں میں 268 کویتی اور 199 غیر ملکی ہیں۔
نئے کیسز پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کیے جانے والے دو ہزار 224 کورونا ٹیسٹ کے بعد ریکارڈ پر آئے ہیں۔ کویت میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس وقت کویت میسں  ایکٹیو کیسز 8 ہزار 100 ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

بیان کے مطابق  ہفتے کو 536 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار 726 ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے متاثرین سے زیادہ ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اس وقت کویت میسں  ایکٹیو کیسز 8 ہزار 100 ہیں۔ ان میں 180 کی حالت نازک ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید چھ اموات ہوئی ہیں کورونا سے مرنے والے 319 ہوگئے۔

شیئر: