Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثر غیر ملکی نرس چل بسی

ہسپتال میں کافی عرصے سےخدمات انجام دے رہی تھی۔ فوٹو سوشل میڈیا
مدینہ منورہ میں شاہ فہد جنرل ہسپتال کی غیر ملکی نرس کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی۔ متوفی ہسپتال میں کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہی تھی۔
 ویب نیوز عاجل کے مطابق کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد مارلین نامی نرس کی حالت بگڑتی ہی چلی گئی اور وہ منگل کو جان کی بازی ہارگئی۔
ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی اچھے اخلاق کی مالک تھیں ہمیں ان کی کمی ہمیشہ رہے گی۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز کو کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔
ہسپتالوں میں عملے اور آنے والوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کےلیے بھی ایس او پیز مقرر کی گئی ہیں جن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: