کورونا کے باعث تعلیمی اداروں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: سعودی گزٹ)
جی ۔20 ممالک کے وزرائے تعلیم آن لائن تعلیمی سلسلے پر غیر معمولی بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد نظام تعلیم میں مفید تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔
جی ۔20 کے وزرائے تعلیم سنیچر کو ہونے والی آن لائن کانفرنس میں تعلیمی نظام پر پڑنے والے اثرات کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
مختلف موضوعات میں تعلیمی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانے، کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے تجربات اور آن لائن تعلیمی نظام کے لیے تیار کیے گئے اسباق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب جی ۔20 کی صدارت کر رہا ہے اور اس میں شامل اور مدعو کیے گئے ممالک کے ساتھ مل کرعلاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موجود تنظیموں کی مدد سے تعلیمی نظام میں بہتری کی تائید و حمایت کرتا رہے گا۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے باعث عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا ہے جس کے بعد آن لائن تعلیمی نظام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔