Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری اور ڈکیتی کی 26 وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

ملزمان میں 8 سعودی اور ایک غیرملکی شامل ہے۔(فوٹو عاجل)
مدینہ منورہ ریجن کی پولیس نے چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 9 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان میں 8 سعودی اور ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیرملکی شامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے پولیس ترجمان کرنل حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش تھی جن پر مقدمات درج تھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ینبع شہر میں گرفتار کیا گیا جن پر بند سکولوں، تجارتی مراکز اور غیر ملکی کارکنوں کی رہائش میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا الزام تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے 26 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ گروہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ ان کے خلاف ابتدائی ایف آئی آر درج کرکے کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان کرمنل کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔

 

شیئر: