Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہرہ سیارے کا مشاہدہ جمعے کو ممکن ہو گا

طلوع آفتاب سے قبل بغیر دوربین کے دیکھا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ زہرہ سیارہ کل بروز جمعہ 10 جولائی  کی صبح کو انتہائی چمکدار شکل میں نظر آئے  گا-
یہ الشعری ستارے سے 30 گنا زیادہ چمکدار ہوگا- سیارے کو  کسی دوربین کی مدد کے بغیر سورج طلوع ہونے سے قبل مشرقی افق پر دیکھا جاسکے گا- آسمان پر معلق چمکدار ہیرے جیسا لگے گا- ٹیلی سکوپ سے دیکھنے کی صورت میں پہلے دن کے چاند کی طرح نظر آئے گا-
العربیہ نیٹ کے مطابق زہرہ سیارہ ، سورج سے فاصلے کے لحاظ سے شمشی نظام کا دوسرا سیارہ ہے- اس کا قطر تقریبا 7.700 میل ہے-  یہ روشن ستارے کی طرح چمکتا دکھائی دیتا ہے-  اسکا کوئی تابع نہیں -  یہ انتہائی گرم سیارہ ہے اور اس کا درجہ حرارت  500 درجہ فارن ہائٹ ہے-

روشن ستارے کی طرح چمکتا دکھائی دیتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

یہ اور زمین کے مدار میں ایک دوسرے  کے قریبی ساتھی ہیں-
ماہر فلکیات ابو زاہرہ نے توجہ دلائی کہ زہرہ سیارہ اس وقت انتہائی چمکدار نظر آتا ہے جب اس کی سطح سورج کی روشنی سے  25 فیصد تک روشن ہوتی ہے-  اس کی پوری سطح سورج سے روشن نہیں ہوتی-  وجہ یہ ہے کہ جس وقت سورج کی روشنی اس کے  25 فیصد حصے کو روشن کرتی ہے تو یہ اس وقت زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے-

شیئر: