Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایک ماہ میں 2.2 ارب ریال کی سرمایہ کاری

سرکاری ترغیبات کی بدولت 2500 سعودیوں کو ملازمتیں ملیں- الشرق الاوسط
سعودی وزیر صنعت بندر الخریف نے  کہا ہے کہ  سرکاری ترغیبات کی بدولت 2500 سعودیوں کو ملازمتیں مل گئیں جبکہ ایک ماہ کے دوران  ہمارے یہاں 2.2 ارب ریال کی سرمایہ کاری بھی ہوئی-
اخبار  24 کے مطابق وزیر صنعت نے جون کے مہینے میں سرکاری امدادی پیکیج اور ترغیبات کے فوائد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جون میں 2.2 ارب ریال کا سرمایہ آیا- وزارت نے  118 سرمایہ کاروں کو لائسنس جاری کیے تھے اس کی بدولت 2 ارب ریال سے زیادہ کا سرمایہ مملکت پہنچا-
الخریف نے امید ظاہر کی کہ ہم اسے نیک فال کے طور پر لے رہے ہیں-  ایسا لگتا ہے کہ یہ صنعتی شعبے کے لیے اچھی شروعات ثابت ہوگی- کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نکلنے  کی راہ ہموار ہونے لگی ہے-
جون کے نتائج حوصلہ افزا ہیں- حکومت نے کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کے خوشگوار اثرات سامنے آنے لگے ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: