Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی تونے کیا کیا، ’تینوں ہی کیوٹ ہیں‘

بابرعلی اکثر بیٹی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔ (تصویر: انسٹاگرام)
عموما ایسا ہوتا ہے گھر کے کسی کونے میں چھپ کر بھی ویڈیو بنانے کا سوچیں تو گھر والے اکثر لاعلمی اور کئی بار جان بوجھ کر چھیڑنے یا چڑانے کی غرض سے ویڈیو خراب کرنے کو کوشش کرتے ہیں۔ کبھی چھوٹے بہن بھائی ایسا کر جاتے تو کبھی کچن سے آنے والی والدہ کی آواز کی وجہ سے پوری ویڈیو دوبارہ بنانی پڑ جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کے ساتھ جن کی ایک ویڈیو انسٹا گرام اور ٹوئٹر کے پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار بابر علی نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جب بھی کچھ ریکارڈ کرنے لگتا ہوں میرے ساتھ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Ali (@iambabaralii) on

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر علی سنجیدہ شاعری کی کچھ لائنز ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیو بنانا شروع کرتے ہیں اور ان کی بیٹی ویڈیو میں آنے کی کوشش کرتی ہیں جس پر اداکار اپنی بیٹی سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں ’زینب یہ شیشہ نہیں ہے میں ویڈیو بنا رہا ہوں‘ بابر علی بیٹی کو روکتے ہیں تو ان کا بیٹا بیچ میں آجاتا ہے۔ اداکار دونوں کو دوبارہ نہ آنے کی ہدایت کرتے ہیں جس کے بعد دونوں بچے چلے جاتے ہیں۔
بابر علی شعر کی یہ لائنز دھراتے ہیں ’اے زندگی تجھے کیا کہوں، میرے ساتھ تو نے کیا کیا، جہاں آس کا کوئی دیا نہیں مجھے اس ڈگر پر پہنچا دیا  نہ میں رک سکوں ۔۔۔۔۔
ابھی ان کی ویڈیو مکمل نہیں ہوتی کہ دونوں شرارتی بچے پھر سے پیچھے آ کر ڈانس کر کے چلے جاتے ہیں جس پر بابر علی کی ویڈیو ایک بار پھر نامکمل رہ جاتی ہے۔
دونوں بچوں کی ہنسنے کی آواز کے ساتھ یہ الفاظ بھی سنائی دیتے ہیں ’سوری بابا‘ جس پر بابر علی حد ہے کہہ کر ویڈیو بند کر دیتے ہیں۔
اداکارہ یمنا زیدی نے لکھا ’آپ تینوں ہی بہت کیوٹ ہیں‘
انسٹاگرام صارف ثنا نے لکھا ’آپ کی بچوں کے ساتھ اس ویڈیو نے میرا دن ہی بنا دیا انٹرنیٹ پر سب سے مزے کی چیز  آپ کے بچے ہیں۔

نہ صرف انسٹاگرام بلکہ ٹوئٹر پر بھی بابر علی اور ان کے بچوں کی ویڈیو کی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر صارف علی نے لکھا ’میرے بھانجے اور بھتیجے بھی میرے ساتھ بالکل ایسے ہی کرتے ہیں‘

اس قبل  اداکار اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ ٹک ٹاک کی ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں جو بہت وائرل بھی ہوتی ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے بابر علی کی اپنی بیٹی کے ساتھ ٹک ٹاک پر بنائی گئی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’بابر علی جیسے والد‘

 

شیئر: