Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر اجازت حج مقامات میں داخلہ ممنوع، دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا

سیکیورٹی اہلکار تمام راستوں پر ڈیوٹی دیں گے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ’ 19 جولائی 28 ذی قعدہ  سے 2 اگست  12 ذی الحجہ کے درمیان جو بھی بغیر حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ  ہوگا‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’ایک سے زیادہ  خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا‘-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نےکہا کہ ’شاہی فرمان کے بموجب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات کے تحت بلا اجازت حج مقامات پر جانے والوں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

ایک سے زیادہ  خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا-(فوٹو ایس پی اے)

شاہی ہدایت کے مطابق اس سال حج موسم کو نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج ہدایات کی پابندی کریں-
وزارت داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیکیورٹی اہلکار منی، عرفات اور مزدلفہ جانے والے تمام راستوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹی دیں گے۔
ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے 28 ذی قعدہ  سے  12 ذی الحجہ 1441 ھ کے درمیان حج مقامات پر جانے سے روکا جائے  گا اور پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: