پاکستانی سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر اکا دکا اپ ڈیٹس سے ٹرینڈ لسٹ میں سرفہرست آنے والی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی اور شادی کی خبروں نے صارفین کو خوشیاں شیئر کرنے کا خوب موقع دیا۔
اگر چہ سارہ خان اس سے قبل بھی اپنی شادی کا ذکر کرتی رہی ہیں تاہم بدھ کو انہوں نے اس وقت اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا جب انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
-
’زندگی تماشہ‘: ’اس میں کچھ غلط نہیں ملا‘Node ID: 492261
-
حدیقہ کیانی کا ’لہو گرمانے‘ والا گانا یوٹیوب سے کیوں ہٹایا گیا؟Node ID: 492396
-
دیامر بھاشا ڈیم: ’سب کو پاکستان کا سنہری مستقبل مبارک ہو‘Node ID: 492451
سارہ خان نے اپنی اور گھٹنے پر جھکے فلک شبیر کی ایک تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے پس منظر بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر فلک شبیر نے انہیں پروپوز کیا تھا جس کے جواب میں سارہ خان نے ہاں کہی ہے۔ کچھ دیگر نے دعوی کیا کہ یہ مایوں کی تقریب کے مناظر ہیں اور دونوں کل یعنی جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل ایک الگ پوسٹ میں سارہ خان نے اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے ہاتھ میں انگوٹھی نمایاں تھی۔ پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان نے لکھا ’میں نے ہاں کہہ دی‘۔
بات کھلی تو سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر انسٹاگرام سٹوری کے سکرینز شاٹس شیئر ہونے لگے جن کے مطابق گلوکار فلک شبیر نے بھی سارہ خان کو ’اپنی زندگی میں دیکھنے‘ کی خواہش کا اظہار کیا۔
سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کے بعد صارفین نے دونوں کو مبارکباد دی تو ماضی کی ناخوشگوار صورتحال کے خوشی میں بدلنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
سارہ خان کی جانب سے اپنی سٹوری کے طور پر شیئر کی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین ٹائم لائنز پر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔
THIS IS SO BEAUTIFUL I AM LITERALLY CRYING #SarahKhan | #FalakShabir pic.twitter.com/vjQv6RiL2N
— . (@Beenishmuffin) July 15, 2020
ہزا نامی ہینڈل نے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو لکھا ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ اس نے ہاں کہہ دی۔ سارہ اور فلک مبارک ہو‘۔
گزشتہ برس سارہ خان اور آغا علی کے تعلقات کی خبروں کے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں جلد شادی کر رہے ہیں، تاہم بعد میں سارہ خان نے واضح کیا تھا وہ اب اکٹھے نہیں رہے ہیں۔
اردو نیوز سے انٹرویو میں سارہ خان نے کہا تھا کہ وہ جلد شادی کر رہی ہیں۔ سارا خان نے کہا تھا کہ اب وہ ارینج میرج کریں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہیں۔
اپنے سابقہ تعلق کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’لیکن یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے۔ اس انسان نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، میں اس کے لیول پر نہیں جانا چاہتی تھی، اس لیے راستے جدا کر لیے۔‘
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں