کورونا کے مزید 2 ہزار613 کیسز کی تصدیق
جمعہ 17 جولائی 2020 15:30
ایک ہی دن میں 3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2 ہزار 613 کیسز کی تصدیق کی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس وبائی مرض سے 37 افرا د ہلاک ہوگئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ 17 جولائی کو وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 851 تک پہنچ چکی ہے۔
ممکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں میں سے 3 ہزار 539 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ مجموعی طور پر کووڈ 19 سے اب تک 1 لاکھ 91 ہزار 161 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جدہ میں 235 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ الھفوف میں 191 ، ریاض 185 ، المبرز 147 ، دمام 127 ، طائف 124 ، مدینہ منورہ 90 ، مکہ مکرمہ 83 ، خمیس مشیط 82 ، حفرالباطن 81 ، ابھا 74 ، حائل 63 ، ینبع 57 ، بریدہ 55 ، الخبر49 ، ظھران 44 ، جازان 43 ، قطیف 32 ، الجبیل اور بیش میں 29 ، 29 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیاہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی مریضوں میں سے 2 ہزار 118 کی حالت نازک ہے جبکہ 52 ہزار 283 مریضوں کی حالت بہتر ہے جو تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں ۔