ایک دن میں کورونا کے پانچ ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب
ایک دن میں کورونا کے پانچ ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب
بدھ 15 جولائی 2020 16:03
کورونا سے بچاو کےلیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 671 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض کی وجہ سے ایک ہی دن میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔
وزازت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے 2 ہزار 325 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایک دن میں 5 ہزار 488 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے جبکہ اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 48 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے بدھ 15 جولائی کو جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ جدہ میں مریضوں کی تعداد 250 رہی جبکہ ریاض میں 226 ، الھفوف 211 ، المبرز 174 ، دمام 144 ، طائف 99 ، حائل 97 ، مکہ مکرمہ 97 ، حفر الباطن 86 ، ابھا 81 ، مدینہ منورہ 78 ، خمیس مشیط 61 ، بریدہ 54 ، تبوک 52 ، نجران 46 ، قطیف 43 ، الخبر42، ینبع 37، ظھران 35 ، الخرج 29 ، سکاکا 27، محائل عسیر 27 ، احد رفیدہ 26 ،الجبیل 24 ، جازان 23 ، صامہ 23 ، بلجرشی 21 ، عنیزہ 19 ، شرورہ 18 ، وادی الدواسر 12 ، رنیہ 11 ، خلیص 9 ، القنفذہ میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے 20 شہروں میں ایک ، ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا جبکہ 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی اور 7 شہروں میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت کے مختلف طبی مراکز میں کورونا کے حوالے سے قائم کردہ کورنٹائن سینٹرز میں 55 ہزار 101 مریض موجود ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 325 افراد کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا نہ چھوڑیں کیونکہ اس وائرس سے بچاو کے لیے یہ عمل انتہائی ضروری ہے۔ کورونا وائرس انسان سے انسان میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے اس لیے اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ جب بھی باہرجائیں احتیاطی تدابیرکو کسی بھی صورت میں فراموش نہ کیاجائے۔