Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: سرکاری ملازمین کی واپسی

ملازمین کو صحتمند ماحول فراہم کرنا اہم ضرورت ہے۔(فوٹو گلف ٹوڈے)
شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور شارجہ ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ (ایس ایچ آر ڈی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق سلطان بن خادم نے کہا ہے کہ 19 جولائی بروز اتوار سے تمام سرکاری ملازمین کی اپنے محکموں اور اداروں  میں کام پر واپسی ہو گئی ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق  شارجہ حکومت کی ایگزیکٹو کونسل کی ہدایت کے مطابق اور نظامت کے جاری کردہ سرکلر کی بنیاد پر آج سے محکموں اور دفاتر میں ملازمین کی واپسی کا عمل شروع ہوا ہے۔

فیصلہ عام زندگی میں بتدریج واپسی کے جامع منصوبے کا حصہ ہے(فوٹو گیٹی امیج)

ڈاکٹر طارق سلطان بن خادم نے  بتایا ہے کہ یہ فیصلہ  شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے حکم کے مطابق کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے بعد تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عام زندگی میں بتدریج واپسی کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے مختلف اداروں میں موجود ملازمین کی زبردست کاوشوں کو سراہا  جنہوں نے  کورونا وائرس کے بحران پر قابو پانے میں مدد میں حصہ لیا۔
شارجہ ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین نے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف قواعد و ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے صحت کی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ملازمین کے مابین معاشرتی فاصلاتی اصولوں کی تعمیل کی اہمیت پر زور دیا۔

تمام ہیڈ کوارٹرز اور شاخوں میں احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں(فوٹو: گلف نیوز)

انہوں نے فریقین کے ذریعہ تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے عزم کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد اس عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے شارجہ کے محکمہ  ای  گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ خالد بن احمد القاسمی نے 100 فیصد ملازمین کو دفاتر میں واپس کرنے کے شارجہ حکومت کے اعلامیے کو اہم قرار دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے عین مطابق تمام ملازمین  کو کام کرنے کے لئے صحتمند ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ سروے (ڈی ٹی پی ایس) کے چیئرمین انجنیئر خالد  المہیری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محکمہ نے امارت کے مختلف علاقوں میں اپنے ہیڈ کوارٹرز اور شاخوں میں تمام احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں۔

احتیاطی تدابیرکے ساتھ ملازمین کی  بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے(فوٹو گلف ٹوڈے)

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سب  ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
خالد المہیری نے یہ بھی  واضح کیا ہے کہ کہ محکمہ نے ملازمین کے لئے دور دراز  علاقوں میں  متعدد ورکشاپوں کا نفاذ کیا ہے جس کا مقصد احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے طریقوں کے بارے میں  شعور اجاگر کرنا ہے۔
امارت اسلامیہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور شارجہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ورکس (ایس ڈی پی ڈبلیو) کے چیئرمین انجنیئرعلی بن شاہین السویدی نے شارجہ ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین کی  براہ راست  حفاظت کو یقینی بنانے والے تمام حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے نظامت کی خواہش پر زور دیا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے(فوٹو گلف نیوز)

شارجہ ہیلتھ اتھارٹی (ایس ایچ اے) کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن علی محیان نے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی نے اپنے ملازمین کی ملازمت کی جگہوں پر بحفاظت ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔
شارجہ روڈز  اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس آر ٹی اے) کے چیئرمین انجنیئر یوسف صالح السویجی نے کام پر واپسی کے امر پر تبصرہ کرتے ہوئے  بتایا ہےکہ اتھارٹی  نے دفاتر میں واپس آنے  والے تمام ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے   تمام احتیاطی اقدامات مکمل کر لئے ہیں  اور کورونا   وائرس کے پھیلاؤ کو  روکنے کے لئے شارجہ ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کی  زبردست کوششوں کی تعریف کی۔
محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل ولید السیاغ نے  ملازمین کا استقبال کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے اسٹریٹجک منصوبے کی تعریف کی   اور کام کے ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری  حفاظتی  اقدامات  اپنانے  کی کوششوں پر زور دیا ۔
شارجہ اقتصادی ترقی (ایس ای ڈی ڈی) میں سپورٹ سروسز ڈپارٹمنٹ  کے ڈائریکٹر عبد اللہ المحمود نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ محکمہ نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری  اشیاء فراہم کر دی ہیں۔
شارجہ میں محکمہ سماجی خدمات میں جنرل سروسز کے ڈائریکٹر محمد یوسف علی نے وضاحت کی ہے کہ واپسی کا فیصلہ حکومتی کام کے تسلسل کو بڑھانے اور ملازمین کی بتدریج واپسی کو بہترین قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت بیان کی ہے۔

شیئر: