Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز

دو لاکھ پانچ ہزار 929 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 53 ہزار 555 رہ گئی ہے۔
پیر کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ پانچ ہزار 929 ہو گئی ہے، جبکہ دو ہزار 541 افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 587 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اس دوران31 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں ایک ہزار 825 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 260 وینٹیلیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں۔ ملک بھر میں 733 ہسپتال کورونا کے مرض کے علاج کے لیے ضروری سہولیات سے لیس ہیں۔ 
ملک میں کورونا سے ہلاک والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 599 ہو گئی ہے جن میں سے دو ہزار 83 مریض پنجاب اور ایک ہزار 993 مریض صوبہ سندھ میں ہلاک ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 142 اور اسلام آباد میں 159 ہے جبکہ بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے 43 جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 47 اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان میں 19 ہزار 108 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 587 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

شیئر: