سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ حج اجازت نامہ حاصل نہ کرنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’غیر قانونی عازمین کو ٹراسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا اگر غیر ملکی ہے تو سزا کے بعد سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
حج کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا اعلانNode ID: 493361
-
عازمین کی سلامتی کے لیے حج مقامات پر سیکیورٹی حصارNode ID: 493376
-
حجاج کے لیے خیموں کی تنصیبNode ID: 493426
’وہ قانون میں طے شدہ مدت تک بلیک لسٹ ہوگا اور کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکے گا۔‘
دوسری طرف حج مقامات میں محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل خالد بن فہاد الجعید نے کہا ہے کہ ’مکہ کے داخلہ راستوں پر چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔‘
’محکمہ پاسپورٹ کی مرکزی چوکیاں شمیسی، البہیتہ، تنعیم اور الکر میں قائم ہیں جہاں شہر مقدس داخل ہونے والوں کو چیک کیا جاتا ہے۔‘
’غیر قانونی عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا انطباق مرحلہ وار ہوگا، پہلے مرحلے میں 15 دن قید اور 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔‘
’ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا اگر غیر ملکی ہوگا تو وہ سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا نیز گاڑی ضبط کی جائے گی۔‘
عقوبة من ينقل حجاجاً غير مصرح لهم بالحج السجن لمدة تصل إلى ستة أشهر وغرامة مالية تصل إلى 50.000 ريال والتشهير بالمخالف pic.twitter.com/MGNN5cJaBQ
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) July 19, 2020